قصور: سابقہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ‘ ماں‘ بیٹا جاں بحق‘ باپ زخمی

قصور (نامہ نگار) رائو خانوالا کی بستی عیسیٰ میں سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔ صادق مسیح اور محمود وغیرہ کے مابین لڑائی جھگڑا کا تنازعہ چلا آ رہا تھا اور مخالفین نے ایک دوسرے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے رکھی تھی۔ وقوعہ کے روز محمود وغیرہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صادق مسیح کے گھر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر پروین بی بی اور اس کا بیٹا ذوالفقار موقع پر ہلاک جبکہ مقتول ذوالفقارکا والد صادق مسیح شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ نے محمود وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...