سیالکوٹ: بیٹے پر پولیس کے تشدد کا سن کر ماں صدمے سے دم توڑ گئی

سیالکوٹ (نامہ نگار) زیر حراست بیٹے پر تشدد کی اطلاع ملنے پر ماں دلبرداشتہ ہو کر دم توڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دوبرجی ملیاںکے رہائشی عارف کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے تھانہ حاجی پورہ پولیس کے اہلکاروں نے کوٹھی سکول کے قریب روک لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھانہ لے جا کر حوالات میں بند کر دیا۔ بیٹے پر تشدد اور اسکی گرفتاری کی اطلاع جب اسکے گھر پہنچی تو ماں شدت غم سے بیہوش ہوگئی اور جانبر نہ ہو سکی۔ علاقہ معززین کے احتجاج پر پولیس نے گرفتار عارف کو چھوڑ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...