نارووال (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ میں سالوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے بہنوئی کو قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ موضع غیاث پورہ کے رہائشی طارق کا اپنی بیوی سے جھگڑا چلا آ رہا تھا گذشتہ روز طارق کی بیوی نے اپنی بھائیوں کی مدد سے طارق کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، مقتول سات بچوں کا باپ تھا۔