خیرپور (آن لائن) بندوق کی نوک پر رکھی ہوئی طالبان کی شریعت ہمیں منظور نہیں جس میں بے گناہ لوگوں کا خون شامل ہو، ہمیں ایسی شریعت منظور نہیں جس میں بے گناہ لوگوں اور فورسز کے گلے کاٹ کر ان سے فٹبال کھیلی جائے، ہمیں ایسی طالبان کی شریعت منظور نہیں جو اولیاء کرام کے مزارات پر حملے کرے، بے گناہ بچیوں کو کوڑے برسائے جائیں، ایسے طالبان سے ہمیں مذاکرات منظور نہیں جو خود طالبان سے ملے ہوئے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں لبیک یارسولﷺ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سینیٹر فیصل رضا عابدی، علامہ حیدر علی جوادی اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔