قبائلی علاقوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تیاری، بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ثناء نیوز) قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومتی اقدامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ فاٹا میں بھی بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پیکج کو حتمی شکل دی جا رہی ہے صدر نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ایکٹ کا اطلاق دسمبر 2013 سے ہو گا۔ مذاکراتی عمل کے لئے بندوبستی علاقے میں بھی مذاکراتی میز بچھا ئی جا سکتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا بعض دوست مسلم ممالک کی بھی معاونت حاصل ہے۔ قبائلی علاقوں میں ممکنہ حکومتی اقدامات کے حوالے سے فاٹا سیکرٹریٹ اور ایوان صدر میں قائم فاٹا سیل کو متحرک کر دیا گیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو فاٹا تک توسیع دینے کے صدارتی فیصلے سے متعلق باضابطہ طور پر فاٹا سیکرٹریٹ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری  پر کام شروع کر دیا گیا۔ فاٹا کے بارے میں خصوصی پیکج کے حوالے سے خیبر پی کے حکومت اپنا حصہ ادا کرے گی ۔ مشترکہ طور پر اس پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس بارے میں  جلد وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ پشاور متوقع ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو توسیع ملنے پر خیبر پی کے کے بندوبستی علاقوں کے ساتھ فاٹا میں بھی مقامی حکومتیں قائم ہو سکیں گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت اور طالبان قریب آ چکے ہیں پس پردہ بعض معاملات کے حوالے سے فریقین کو لچک پیدا کرنے پر قائل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...