اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کے لئے بغیر پا ئلٹ جا سوسی طیا روں کی صلاحیت موجود ہے ،جو دہشت گر دی کو ختم کرنے کے لئے استعما ل ہو سکتی ہے ،جبکہ ماہرین کے مطا بق جاسوس طیارے کی ٹیکنالوجی میں تھوڑی سی بہتری لا کر اس میں بم اور میزائل نصب کئے جا سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں وزارت دفاعی پیداوار کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں کے ذریعے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے صلاحیت کے حصول کیلئے کام ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کی صلاحیت موجود ہے جس کو ملک میں جا ری حالیہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے استعمال سے ٹارگٹڈ آپریشن میں اپنے مطلوبہ ہدف کو باآسانی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس سے کم سے کم نقصان کے ساتھ اپنے مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے پاس جو جاسوسی طیارے موجود تھے ان میں صرف 6کلومیٹر اونچائی سے جاسوسی کی صلاحیت موجود تھی لیکن نئی ٹیکنالوجی سے بنا ئے گئے ڈرون میں 75کلو میٹر کی اونچائی سے جا سوسی کی صلاحیت موجود ہے جو کہ اپنے ٹارگٹ کو انتہائی محفوظ اور آسانی سے پہچان کر حملہ کریں گے۔