لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ، افنان صادق بٹ،زاہدوالفقار خان، اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی داخلی وخارجی پالیسیاں ابہام سے پاک تھیں۔سابق صدر آصف علی زرداری میں یہ خصوصیت ہے وہ قومی مفادمیں فیصلے کرتے اور ان پرڈٹ جاتے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے ایکشن اوران کی ڈائریکشن میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ارباب اقتدار کے بیانات اوراقدامات میں کوئی مطابقت نہیں ۔غلطیاں حکمران کرتے ہیں مگر ان کی سزا عوام کوبھگتناپڑتی ہے۔ وزیراعظم سعودیہ کے شاہی خاندان کے بعداب ترکی کے حکمرانوں سے ذاتی مراسم استوار کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کئی بار اپنے بیرونی آقائوں کی ڈکٹیشن پر یوٹرن لیا۔