وہاڑی( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے سزائے موت کے قیدی خوشی محمد کی طبیعت خراب ہو گئی جسے جیل ہسپتال لایا گیا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھل سکی وہاں سے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ خوشی محمد ولد چراغ دین انصاری کے 2 بیٹوں کے خلاف تھانہ صدر بوریوالہ میں مقدمہ درج ہے۔