اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر راجہ علیم عباسی نے 21 ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف قومی سطح پر کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21 ویں آئینی ترمیم جلد بازی میں منظور کی گئی جو آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔