کوہاٹ (صباح نیوز) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی۔ ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جدید اسلحہ اور ہدف کو آسانی سے نشانہ بنانے والے گن لیزر اور سینکڑوں گولیوں کے علاوہ خطرناک ہتھیاروں کو خانوں میں چھپا کر علاقہ غیر سے سندھ کے شہر سکھر منتقل کیا جا رہا تھا جبکہ مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا کر دو بین الاقوامی سمگلروں کوگاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا ڈی ایس پی صدر سرکل سونا خان نے پریس کانفرنس میں اہم شاہراہوں پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل روکنے کیلئے ریپڈ رسپانس کی سنیپ ٹیم تشکیل دی۔ اس دوران کوہاٹ کے نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے آنیوالی مشکوک موٹر کا ر کو روک لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کے دفعات بھی شامل کی گئی ہیں اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔