پتھرائو، ڈنڈوں کی بارش، خاتون نے گھبرا کر گاڑی مظاہرین پر چڑھا دی،2 ہلاک

لاہور (نامہ نگار) سانحہ یوحنا آباد کیخلاف فیروزپور روڈ پر مظاہرین کے پتھرائو اور گاڑی پر ڈنڈے برسانے سے گھبرا کر خاتون ڈرائیور نے گاڑی تیز بھگائی جس سے ٹکرا کر 6 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے 2 نے ہسپتال جاکر دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں 12 سالہ عامر اور 18 سالہ دانش شامل ہیں۔ خاتون کی گاڑی مظاہرین میں پھنس گئی تھی، مظاہرین نے گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں اور پتھرائو کیا۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس نے کہا ہے کہ مشتعل افراد نے غیراخلاقی حرکات کی کوشش کی، میں نے اپنا بچائو کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیروزپور روڈ پر کار کی ٹکر سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن