جھوٹی مدعیہ نبوت سلمیٰ کے شوہرکی مدعی مقدمہ کو دھمکیاں، مقدمہ درج

Mar 17, 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نبوت کا دعویٰ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ سلمی کے خاوند تنویر نے مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ کیس واپس لینے کے لئے دھمکیاں ملنے پرمقدمہ مدعی قاری افتخار نے ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید کی عدالت میں تنویر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی، فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی سے 21مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق بہادر آباد نشتر کالونی کی رہائشی ملزمہ سلمی تنویر کے خلاف نبوت کا دعوی کرنے کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے قاری افتخار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں