داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سٹیج ون کی تعمیر کیلئے دو معاہدے

لاہور (نیوز رپورٹر) داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سٹیج۔ ون پر تعمیراتی کام کے حوالے سے واپڈا ہائوس میں دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ اِن معاہدوں کے ساتھ قراقرم ہائی وے کے 25 کلومیٹر طویل حصہ کو متبادل جگہ اور دریائے سندھ کے دائیں کنارے 12 کلو میٹر طویل ایک نئی رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سٹیج ۔ون کے لئے اِن معاہدوں پر دستخط ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ جس کی بدولت منصوبے پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز جلد از جلد کر دیا جائے گا۔ معاہدوں پر دستخط کی تقریب واپڈا ہائوس میں منعقد ہوئی۔ دونوں معاہدے چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ طے پائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن