سیدنور کا ’’ بھائی وانٹڈ ‘‘ مکمل کرنے کے بعد ’’ فسٹ لو ‘‘ کے نام سے نئی فلم بنانے کا اعلان

Mar 17, 2015

لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ نئی فلم ’’ بھائی وانٹڈ ‘‘ مکمل ہونے کے بعد ’’ فسٹ لو ‘‘ کے نام سے نئی فلم کا آغاز کروں گا جبکہ اس سال تین فلمیں بنائوں گا ، میری زیر تکمیل فلم ’’ بھائی وانٹڈ ‘‘ میں نوجوان اور پڑھے لکھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں فلموں کو سینما گھر نہ ملنے کی وجہ سے سرمایہ کار مایوس ہو چکے ہیں ،کسی بھی حکومت نے پاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ نہیں ۔ اگر آج بھی ہمیں حکومتی سرپرستی میسر آجائے تو فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔ ہم حکومت سے 50کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر یہ رقم ہمیں مل جائے تو اس کے جدید کیمرے اور مختلف فلمی آلات منگوا کر فلمیں بنائیں گے ، اس کے ساتھ حکومت کو چھوٹے شہروں میں سینما گھر بنانے چاہیے اس سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل سکتی ہے ۔

مزیدخبریں