لاہور (کلچرل رپورٹر) صدارتی ایوارڈ وصول کرنے والی ادبی و ثقافتی شخصیات عطاالحق قاسمی، اورنگزیب لغاری، شاہ نواز زیدی اور یونس جاوید کے اعزاز میں الحمرا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے منتظم معروف صحافی ناصر نقوی تھے۔ اس موقع پر مقررین نے ایوارڈ یافتہ شخصیات کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر محفل موسیقی ہوئی جس میں گلوکار آصف جاوید اور اسد کشور نے پرفارم کیا۔