لاہور (کلچرل رپورٹر) سانحہ یوحنا آباد پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہدایت کار سیدنور، چیئرپرسن پنجاب فلم سنسر بورڈ زیبا بیگم، اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی، گلوکار عدیل برکی، گلوکار اے نیئر، اداکارہ میرا، اداکارہ زری، اداکارہ ماہ نور اور ڈرامہ پروڈیوسر علی رضا، ارشد چودھری اور قیصر ثناء اللہ نے سانحہ یوحنا آباد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ یہ لوگ بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔