ون ڈے رینکنگ جاری، سعید اجمل کا پہلا‘عرفان کا بارہواں نمبر

ایڈیلیڈ+ لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ بغیر کھیلے سعید اجمل پہلے نمبر کے بولر برقرار۔ ورلڈ کپ میں 2 میچ جیتانے والے سرفراز احمد کو صرف دو درجے ترقی ملی۔ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے پر ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی۔ بیٹنگ کی ٹاپ پوزیشنز میں تو فرق نہ پڑا کپتان مصباح الحق بھی تیرہویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنی شاندار بلے بازی سے دو یادگار کامیابیاں دلانے بلکہ کوارٹر فائنل میں رسائی دلانے والے سرفراز احمد کو صرف دو درجے ترقی ملی جس سے وہ چوبیسویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ بائولنگ میں سعید اجمل کی ٹاپ پوزیشن پر جادوگری بدستور قائم ہے۔ محمد عرفان بھی دو درجے اوپنر آ گئے۔ دراز قد بولر کا اب بارہواں نمبر ہے۔

ای پیپر دی نیشن