لاہور(نمائندہ سپورٹس)پہلی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے زیر اہتما م پہلی سینئر اور جونئیر قومی سکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی ۔ پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہوگا ۔ 21 مارچ تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے مہما ن خصوصی ایم -ڈی سوئی ناردرن عارف حمید ہونگے۔ چیمپئن شپ کے شیڈول مقابلوں میں میزبان سوئی ناردرن سمیت پاکستان ائر فورس ، آرمی ، نیوی، واپڈا، زرعی ترقیاتی بینک ، بلوچستان، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مرد اور خواتین کھلاڑی سنگل / ڈبل مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ سوئی ناردرن سکواش ٹیم کے مینجر فرخ امین کے مطابق مقابلوں میں میزبان سوئی ناردرن ٹیم کے مرد کھلاڑیوں میں عاصم خان ، محمدفرحان، اسرار احمد، جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سعدیہ گل ، مدینہ ظفر اور ثمر انجم حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلوں کے انعقاد کیلئے سوئی ناردرن سپورٹس سیل نے پنجاب سکواش کمپلیکس میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سوئی گیس کے زیراہتمام سکواش چیمپئن شپ آج شروع ہو گی
Mar 17, 2015