شاہینوں کی آسٹریلوی کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں شروع

Mar 17, 2015 | 14:59

قومی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں اڑھائی گھنٹے کے مختصر کیمپ میں حصہ لیا۔ پریکٹس سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سمیت اپنی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں دوسری جانب کینگرو ٹیم بھی گرین شرٹس کے خلاف فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پرامید ہے ۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا تیسرے کوارٹر فائنل میں بیس مارچ کو آسٹریلیا سے مقابلہ شیڈول ہے۔

مزیدخبریں