گرفتار کارکنوں پر تشدد، وفاداریاں بدلنے کیلئے دبائو، متحدہ نے صدر‘ وزیراعظم، نثار کو خط بھیج دئیے

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ نے گرفتار کارکنوں پر جیلوں میں تشدد اور وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالے جانے کے حوالے سے صدر ممنون، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو خط لکھ کر واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ بدھ کو ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو گرفتار کارکنوں کے حوالے سے خط ارسال کردیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کارکنوں کے گھروں پر نامعلوم نمبروں سے کالز موصول ہوئیں۔ ان کارکنوں پر تشدد کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن