کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پشاور بس دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دھماکے کی تحقیقات کرکے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرے اور ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل چمپاپٹیل نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا یا بلاامتیاز حملوں کا کوئی جواز نہیں۔