شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ میں نمائش

Mar 17, 2016

نیو یارک (آئی این پی) شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں نمائش کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پاکستان کے مشن نے شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘ دی پرائس آف فارگیونیس‘‘ کی خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف شرمین عبید چنائے کی کوشش کو سراہا۔ اس موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ حکومت پاکستان غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں نمائش حکومت کی خواتین کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے، دنیا بھر کے مندوبین کی موجودگی سے فلم میں دیا گیا پیغام دور تک پھیلے گا۔

مزیدخبریں