پروین رحمن قتل کیس‘ پولیس رپورٹ مسترد، آئی جی سے دوبارہ طلب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل ہونیوالی سماجی کارکن پروین رحمان سے متعلق سوموٹو کیس کی سماعت میں کراچی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس میں ذاتی دلچسپی لیں اور ایک ماہ میں اصل ملزم (رحیم سواتی) کو گرفتار کرکے تفتیش کاعمل مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ڈی آئی جی کراچی فیروز شاہ نے ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات پر مبنی رپورٹ پیش کی جس کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے رپورٹ کوغیرتسلی بخش قرار دیکر مسترد کردیا۔ ڈی آئی جی نے عدالت سے استدعاکی کہ پولیس ملزم رحیم سواتی کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے تاہم ہمیں کچھ مزید مہلت دی جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالت تفتیش کی نگرانی نہیں کرسکتی ہے، یہ انتظامی معاملات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...