ایکواڈورمیں فوجی طیارہ تباہ 19 چھاتہ برداروں سمیت 22 اہلکار مارے گئے

Mar 17, 2016

کوینو (بی بی سی+ اے پی پی+ آن لائن) لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ منگل کو مشرقی صوبے پستازا میں ایمیزون کیجنگلات والے علاقہ میں پیش آیا۔ طیارے میں سوار 19 افراد کا تعلق ایکواڈور کی فوج سے تھا جو پیراشوٹنگ کی مشق کے لیے سفر کر رہے تھے۔ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے ای ایف ای کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ اور ایک مکینک بھی شامل ہیں۔ ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ ’کوئی بچ نہیں سکا۔ ہماری نیک خواہشات خاندان والوں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ صدر نے وزیر دفاع ریکارڈو پٹینو کو جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزیدخبریں