فرانس کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے برکینا فاسو میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

پیرس (اے پی پی) فرانس نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے برکینا فاسو میں اپنی فوج تعینات کرے گا۔ یہ بات فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازینیوو نے آئیوری کوسٹ کے دورے کے موقع پر بتائی۔
کہا کہ افریقہ کے مغربی حصے میں شدت پسندوں کے کسی نئے حملے سے نمٹنے کے لیے فرانس برکینا فاسو میں اپنی فوج تعینات کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ساحلی تفریحی مقام پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں 4 فرانسیسی شہریوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...