اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئندہ بجٹ میں کسٹمز‘ سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز کے 100 ارب روپے سے زائد کے رعایتی ایس آر او ختم کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ کی صدارت میں ایس آر اوز کے خاتمہ کے لئے قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ختم کئے جانے والے ایس آر اوز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ایس آر اوز کے بارے میں بریفنگ دی‘ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق 2015,14 میں 105 ارب روپے 2016,15 میں 120 ارب روپے کے رعایتی ایس آر اوز ختم کئے تھے جبکہ قریباً 120 ارب روپے کے ایس آر اوز اب بھی موجود ہیں تاہم ان میں سے بعض ناگزیر نوعیت کے ہیں اور متعدد دوطرفہ معاہدات کے تحت بھی جاری ہوئے ہیں جو واپس نہیں لئے جا سکتے‘ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کی۔
بجٹ میں 120 ارب کے رعایتی ایس آر اوز ختم کر دینگے: وزیر خزانہ
Mar 17, 2016