اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی یوسف علی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ یوسف علی پر ناجائز طریقے سے 50 کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق گرفتار ملزم یوسف علی کا اسلامآ باد کے مہنگے سیکٹر میں دوکنال کا بنگلہ، حیات آباد پشاور میں ایک کنال پر محیط بنگلہ، ڈی ایچ اے کراچی میں کنال کا پلاٹ، حیات آباد پشارو میں کنال، کنال کے چار پلاٹس، چارسدہ اور ہری پور میں عزیزوں کے نام پر اراضی ہے نیب نے ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ منظور کرا لیا۔
ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی
”50 کروڑ کے ناجائز اثاثے“ ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی یوسف علی گرفتار
Mar 17, 2017