معلومات کے قانون پر عملدر آمد نہ کرنے پر چےف انفارمےشن کمشن ذاتی حےثےت مےں ہائےکورٹ طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف انفارمیشن کمیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار تنظیم کے وکیل محمداظہر صدیق نے فاضل عدالت کو بتایا کہ صحت اور تعلیم کے بجٹ کے بارے میں معلومات کے لیے درخواست دی لیکن 8 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ معلومات فراہم نہ کرنے کی پر صرف کسی افسر کو پانچ ہزار روپے جرمانہ یا دو دن کی تنخواہ کاٹی جاتی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق کھربوں کے منصوبوں میں معلومات فراہم نہ کرنے والے افسر کو دی جانے والی سزا نہ ہونے کے برابر ہیں۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے استدعا کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد کرایا جائے اور اس قانون کو موثر بنانے کیلئے اس میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن