سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکے سدباب کیلئے وکلااورسول سوسائٹی کا مظاہرہ

Mar 17, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف اور اس کے سدباب کے لئے وکلاء اور سول سوسائٹی نے لاہور کے جی پی او چوک میں مظاہرہ کیا۔ حکومت سے اس سلسلے میں عالمی سطح پر قانون سازی کرانے کے لئے کوشش کر نے پر زور دیا۔مظاہرہ کا اہتمام الاْمہ لائرز فورم اور حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ کی جانب سے کیا گیاتھا۔مظاہرین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو حرمت رسول کا حقیقی محافظ قرار دیا۔مظاہرین سے راؤ طاہر شکیل، علی عمران شاہین،میاں اشرف عاصمی،نعمان یحییٰ، رانا عقیل چوہدری، ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین نے حرمت رسول کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مزیدخبریں