جھنگ (نامہ نگار) الیکشن کمشن نے جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی کی نااہلی کے متعلق درخواست غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اس کا متعلقہ فورم سپریم کورٹ ہے، درخواست دائر کرنے میں بہت دیر ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ مولانا مسرور نواز جھنگوی جھنگ کے حلقہ پی پی 78 سے منتخب ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
مسرور جھنگوی