امریکی ریاست اےریزونا کی مسجد میں یونیورسٹی کے طالب علم کا دھاوا قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی

Mar 17, 2017

نیویارک(صباح نیوز)امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر جاری ہے جہاں ایک تازہ واقعہ میں اےریزونا میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی۔ مشتبہ شخص جو یونیورسٹی آف اریزونا کا ٹی شرٹ اور سیاہ ٹوپی پہنے ہوئے تھا، اسلامک سنٹر ٹسکن میں داخل ہوا۔ اس نے یہاں رکھے قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی کی۔ سنٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا اسلامک سنٹر آف ٹسکن میں توڑپھوڑ کی گئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ خاتون ترجمان نے کہا کیمرہ فوٹیج کے سبب یہ معلوم ہوسکا کہ تنہا شخص نے سنٹر میں داخل ہوکر یہ کارروائی انجام دی۔ ٹسکن پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ پر ہمیں بے حد افسوس ہوا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک انفرادی نوعیت کا واقعہ ہوگا۔
مسجد/ حملہ

مزیدخبریں