اسلام آباد(قاضی بلال)قومی اسمبلی کے اجلاس میں سب سے بڑا کام جودیکھنے میں آیا وہ تحریک انصاف کے مراد سعید اور ن لیگ کی جانب سے صلح تھی ۔ جرگہ کی جانب سے صلح کرانے پر ڈپٹی سپیکر نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔حکومت کی جانب سے صلح کی بظاہر کوئی کوششیں نظر نہیں آئیں۔ ایوان میں موجود درجن بھر ارکان خوش گپیوں میں مصروف رہے ۔ دانیال عزیز ٗ جاوید لطیف اور چند دیگر ارکان گروپ کی شکل میں گپ شپ کر رہے تھے اور اس قدر اونچی آواز میں قہقہ لگایا تو اس پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ آپ کے قہقہوں کی آواز ضرورت سے زیادہ بلند ہوگئی ہے۔ خورشید شاہ کی جانب سے حسین حقانی کو گولڈن لوٹااور غدار قرار دینے پر شیخ رشید نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کورم نہ ہونے کے برابر تھا۔ ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد نکتہ اعتراض پر ارکان پارلیمنٹ کی لمبی تقاریر سے تنگ آکر پی پی پی کے عبدالستار باچانی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس وقت نشاندہی کی تھی اس وقت سواایک ہو چکا تھا کورم کی نشاندہی پر قہقہ لگا تو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی نے گنتی کرانے کی بجائے اجلاس ہی آج جمعہ تک ملتوی کر دیا۔
قومی اسمبلی ارکان کی خوش گپیاں، قہقہوں کی آواز ضرورت سے زیادہ بلند ہوگئی
Mar 17, 2017