گوجرانوالہ: تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ، زمیندار کے مبینہ تشدد سے ملازم جاں بحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کرنیوالے ملازم مبینہ طور پر با اثر افراد کے تشدد سے دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پپناکھہ کا رہائشی پنتالیس سالہ محنت کش شریف اپنے علاقے کے زمینداروں کے پاس کام کرتا تھا ، جہاں پر مبینہ طور پر مالکان کے تشدد سے وہ دم توڑ گیا۔ محنت کش کے ورثاء نے آر پی او آفس کے باہر شریف کی نعش رکھ کر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین کا الزام تھا کہ تنخواہ بڑھانے کے مطالبہ پر با اثر زمیندار اکرم اور اسکے بھائی اسلم نے شریف کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے جسم کو استری کی مدد کے ساتھ جلاتے رہے ، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ، اور مظاہرین کا مزید الزام تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے بھی انہیں کوئی رپورٹ نہیں دی گئی ، جبکہ پولیس بھی ان کا مقدمہ درج نہیں کر رہی ، مشتعل مظاہرین نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔
کنگن پور: بہن کی موت کا صدمہ تیسرے روز بھائی دنیا سے چل بسا
کنگن پرو (نامہ نگار) بہن کی موت کے صدمہ میں بھائی بھی تیسرے روز انتقال کر گیا تین روز قبل سردار محمد طفیل ڈوگر کی بہن کا انتقال ہو گیا تھا جس کی جدائی سے دلبرداشتہ ہو کر محمد طفیل بھی دنیا سے چل بسا جس کے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...