اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالت کے باہر عدالت لگانا بند کریں، عمران خان نے پریس کانفرنس میں یہ تاثر دیا کہ ان کو الیکشن کمشن سے کلین چٹ مل گئی ہے عمران نے الیکشن کمشن میں کہا کہ وہ ان سے سوال پوچھنے کے اہل ہیں اگر سوال کرنا تھا تو 2013کے الیکشن سے پہلے کرنا تھا عمران نے کمشن میں تلاشی نہیں دی اور تکنیکی بنیادوں پر کیس لڑا جس کی وجہ سے فیصلہ ان کے حق میں آیا۔ انہوں نے کمشن میں استثنٰی مانگا ہے لیکن وزیراعظم نے پاناما لیکس میں کوئی استثنٰی نہیں مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وہ والی جمہوریت قبول ہے جس میں وہ وزیر اعظم ہوں اپوزیشن والی جمہوریت ان کو قبول نہیں ہے عمران برطانیہ کے وزیر اعظم کی وہ بات کرتے ہیں جو ان کے حق میں ہوتی ہے عمران نے دس مہینے پاناما پر سیاست چمکائی ہے اور ایک مرتبہ پھر جھوٹ بول رہے ہیں سپریم کورٹ میں عمران کے پاس سچ جمع کرنے کے لیے جواب نہیں تھا مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بغض ہے کیونکہ وہ ان سے آج کے الیکشن اور سارے الیکشن میں جیتے تھے اس لیے یہ ان کو سپیکر قبول نہیں کرتے ہیں عمران خان ہار چکے ہیں اور شدید عفریت میں مبتلا ہیں عمران خان نے مریم نواز کے بارے میں غلط بیانی کی ہے کہ وہ ایشیائی خواتین کے پروگرام میں مہمان خصوصی تھیں مہمان خصوصی ایاز صادق تھے وہ صرف مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ مریم نواز آئیں گی ان کو اس سے بھی زیادہ عزت دی جائے گی جو گذشتہ پروگرام میں دی گئی ہے عزت عمران خان کے نصیب میں نہیں ہے جو ادارے عمران کے خلاف فیصلہ کریں عمران خان ان کو مسلم لیگ ن کی ٹیم قرار دیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ن لیگ کو کامیابی حاصل ہو گی اور عمران خان مجبوراً اس کو بھی قبول کریں گے۔