کراچی (آ ئی این پی) چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر پر 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ،5 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی، مجموعی طور پر11 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن درآمد شدہ اور مقامی ایل پی جی فروخت ہوئی، اوگرا کے خط کے بعد اس ماہ ایک بھی ایل سی نہ کھل سکی، اوگرا کے غلط اقدام سے خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے جا پہنچے گی۔ اوگرا کے خط کے بعد اس ماہ ایک بھی ایل سی نہ کھل سکی، اوگرا کے غلط اقدام سے خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے جا پہنچے گی، اوگرا کے غلط اقدام سے اسٹیک ہولڈرز ہو 300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، حکومت ایل پی جی کے غیر میعاری کارخانے فوری بند کرے، ان غیر میعاری کارخانوں سے ایک بھی جان گئی تو اوگرا کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ایل پی جی امپورٹ کی بندش سے 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت ایل پی جی کی درآمدی پالیسی واضع کرے۔
ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر 50 روپے مہنگا ہو گیا: چیئرمین ایسوسی ایشن
Mar 17, 2017