::::ہائیکورٹ نے شہباز شریف کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی

Mar 17, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ججوں اور جرنیلوں کے احتساب سے متعلق بیان دینے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کےلئے دائردرخواست خارج کر دی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے احتساب کا نظام موجود ہے۔ کوئی عدلیہ کو احتساب نہ سکھائے۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کا بیان عدلیہ اور فوج کی تضحیک کے مترادف ہے نااہل قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ وزیراعلی پنجاب کا بیان مناسب نہیں لیکن اسے توہین عدالت نہیں کہا جا سکتا۔

وزیراعلی / درخواست خارج

مزیدخبریں