ٹرمپ انتظامیہ بدترین مالیاتی بحران کی وجہ بنے گی: نوم چومسکی

Mar 17, 2017

نیویارک (این این آئی) معروف امریکی دانشور نوم چومسکی نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں امریکا میں سنگین مالی بحران کی وجہ بن سکتی ہیں اور اس کا سارا خمیازہ امریکی ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑے گا جبکہ سرمایہ دار امریکی طبقہ اس بحران سے مزید مالدار ہو جائے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں نوم چومسکی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ”اسٹیبلشمنٹ مخالف“ قرار دینا کسی مذاق سے کم نہیں کیونکہ انہوں نے اب تک اہم سرکاری عہدوں پر وہی لوگ تعینات کیے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں جبکہ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں میں بھی سرمایہ داروں کے لیے زیادہ سہولیات اور کم تر قانونی ذمہ داریاں عائد کرنے کا رجحان نمایاں ہے۔چومسکی نے ٹرمپ انتظامیہ میں شامل بعض بڑے ناموں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کابینہ میں ارب پتی طبقے، بڑے مالیاتی اداروں اور فوج سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ سرمایہ کاروں کو خوشی ہے کہ ٹرمپ دورِ حکومت میں ان کے لیے سرکاری قوانین، ضابطوں اور ٹیکسوں کا اطلاق بہت کم ہوجائے گا اور وہ پوری آزادی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ منافع کماسکیں گے۔
نوم چومسکی

مزیدخبریں