جماعة الدعوة کا عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان کا اعلان، 18 مارچ کو اسلام آباد میں کارواں ہو گا

اسلام آباد (صباح نیوز) جماعة الدعوة نے تحفظ نظریہ پاکستان مہم کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں پروگراموں کا اعلان کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں 18مارچ کو بڑا نظریہ پاکستان کارواں ہو گا جبکہ 19مارچ سے 23مارچ تک پورے ملک میں نظریہ پاکستان کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسﺅل شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں نوجوان نسل کے دل و دماغ سے نظریہ پاکستان کھرچنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔ فرقہ واریت، لسانیت اور قومیتوں کے جھگڑے ختم کرنے کیلئے قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان کے اعلان کے بعد شروع کی گئی ملک گیر مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں نظریہ پاکستان کے حوالہ سے تیارکردہ ڈاکو مینٹری دکھائی جارہی ہے جس میں لوگ گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ 18مارچ کو اسلام آباد میںہونے والا نظریہ پاکستان کارواں جامع مسجد قبا آئی ایٹ مرکز سے شروع ہو گا جو پریس کلب تک جائے گا اور اس کے اختتام پر بڑی کانفرنس ہو گی۔ ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور وطن عزیز پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے قوم کو متحد و بیدار کریں گے۔
عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...