لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہمےں زمےن کے گرد لپٹی اوزون کی تہہ کو اپنی پےداکردہ آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لےے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن مےں مثبت صنعتی تبدےلےوں کی آگاہی کےلےے اےسے روڈ شو کا انعقاد خوش آئند بات ہے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب تمام صنعتوں کے مالکان کوپالوشن فری ڈےواسز کی تنصےب اور استعمال پر مسلسل زور دے رہا ہے۔ ان خےالات کااظہارصوبائی وزےر تحفظ ماحول بےگم ذکیہ شاہنواز نے مقامی ہوٹل مےںمحکمہ تحفظ ماحول پنجاب اور UNEP کے اشتراک سے رےفرےجرےٹر اور ائےر کنڈےشنرز سے پےدا ہونے والی خطرناک گےس جو ماحول کو متاثرکرتی ہے سے متعلق آگاہی سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ سےمےنار مےں نےشنل اوز ون آفےسر کلائمےٹ چےنج ضےغم پراجےکٹ مےنجر ےونےڈومےلان ٹےمپو، ڈائرےکڑ تحفظ ماحول نسےم الرحمان، نمائندہ UNEP اطل البغائی، طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔وزیر ماحول نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب تمام صنعتوں کے مالکان کوپالوشن فری ڈےواسز کی تنصےب اور استعمال پر مسلسل زور دے رہا ہے۔
اوزون کی تہہ کو آلودگی سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے: ذکیہ شاہنواز
Mar 17, 2017