اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) فرنس آئل رکھنے اور ذخےرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ، مزےد جہاز بھی پہنچ گئے موجودہ صورتحال مےں فرنس آئل کی مزےد در آمد روکنا پڑ سکتی ہے کام بند کرنے پر مجبور کر سکتی ہے رےفائنرےز کے پاس بھی وافر مقدار مےں فرنس آئل پڑا ہے۔ پاور پلانٹس طلب کے مطابق فرنس آئل نہےں لے رہے ۔ رےفائنرےز کی بندش سے دےگر پےٹرولےم مصنوعات کی پےداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔پی اےس او کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی ڈےمانڈ پر فرنس آئل درآمد کےا گےا۔ پاور پلانٹس کی فرنس آئل کی ےومےہ طلب 18ہزار ٹن ہے اٹھارہ ہزار ٹن کی بجائے ےومےہ صرف 8ہزار ٹن فرنس آئل استعمال کےا جا رہا ہے پی اےس او نے فرنس آئل طلب کے مطابق اٹھانے کے لئے وزارت پےٹروےم سے رابطہ کےا ہے اور مطالبہ کےا ہے کہ وزارت پانی و بجلی سے مستقبل کا جامع پلان لےا جائے۔