فرانس: 2طلبہ کی سکول میں فائرنگ ہیڈماسٹر سمیت 8افراد زخمی

پیرس (صباح نیوز)جنوبی فرانس کے گراسے نامی چھوٹے سے شہر میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے ایک سترہ سالہ طالب علم کو پستولوں، دستی بموں اور رائفلز کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ دو طلبا نے سکول کے ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ شروع کی، جس میں وہ زخمی بھی ہو گئے۔ دوسرا طالب علم تاحال فرار ہے اور ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس نے فائرنگ کے اس واقعے میں براہ راست حصہ لیا یا نہیں۔ مقامی حکام نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اس حملے کو دہشت گردانہ واقعے کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...