پیرس (صاحبزادہ عتیق) فرانسیسی صدر نے اولانہ نے فرانس کے شہر مے میک کورزے میں پاکستانی دوا ساز کمپنی ’’مارٹن ڈاؤ‘‘ کے پلانٹ کا افتتاح کر دیا تقریب میں پاکستانی سفیر معین الحق سمیت کمپنی کے اعلیٰ حکام اورشہر کے میئر پاسکل، میڈیم ننحال نے بھی شرکت کی۔ صدر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری پاکستان فرانس دوستی کا مظہر ہے جس سے علاقہ میں روزگار میں اضافہ ہوگا صدر نے فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے نجی سیکٹر کو تقویت ملے گی۔