لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخیوں میں ملوث افراد کیخلاف 295سی کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا امیر حمزہ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، قاری یعقوب شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔