ایک تصویر، ایک کہانی

یونین کونسل 171 میں حاجی کیمپ کے سامنے مین روڈ پر گٹروں کا گندہ پانی جمع ہے جس سے شہریوں کے ساتھ ساتھ قریبی دکاندار بھی شدید پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔ راہگیروں کا گزرنا تک محال ہو چکا۔ اہل علاقہ کے مطابق انہوں نے واسا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی مسئلے سے آگاہ کیا ہے مگر تاحال کوئی باقاعدہ کارروائی نہیں کی جا رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔(فوٹو: گل نواز)

ای پیپر دی نیشن