افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روزافغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے تعلق سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ۔