برطانوی مواصلاتی انٹلیجنس ایجنسی جی سی ایچ کیو نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کی نگرانی کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری سین سپائسر نے یہ دعوی کیا تھا۔ سب سے پہلے اس طرح کے الزامات امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کی جانب سے عائد کیے گئے تھے۔اس کے جواب میں جی سی ایچ کیو نے ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ انھیں نظر انداز کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں ان کی جیت سے ایک ماہ قبل تک ان کا فون ٹیپ کیا اور یہ کہ ٹرمپ ٹاور کی نگرانی کی گئی تھی۔
برطانوی انٹلی جنس ایجنسی نے ٹرمپ کے فون ٹیپنگ دعووں کو مسترد کر دیا
Mar 17, 2017 | 13:41