وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹیکسلا حویلیاں سیکشن سمیت کراچی سے پشاور تک پاکستان ریلوے کی مرکزی لائن کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، اسے دورویہ کرنے اور حویلیاں کے قریب خشک گودی کے قیام کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جلد پایہ تکمیل پر پہنچنے والا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مال برداری گاڑیوں کیلئے اکاسی انجن مامور ہیں جبکہ پچپن انجن امریکہ سے درآمد کئے جا رہے ہیں جس سے موجودہ حکومت کی مدت کے خاتمے تک مال بردار گاڑیوں کے انجنوں کی تعداد ڈیڑھ سو ہو جائے گی۔سعد رفیق نے کہا کہ رواں سال مال برداری کے ذریعے آمدن بڑھ کر چودہ ارب روپے ہو جائے گی جو 2012 میں تقریبا دو ارب روپے تھی۔
موجودہ حکومت کی مدت کے خاتمے تک مال بردار گاڑیوں کے انجنوں کی تعداد ڈیڑھ سو ہو جائے گی: سعد رفیق
Mar 17, 2017 | 17:13