ملک کی پہلی کلینکل ٹرانسپلا نٹ امیو نا لو جی لیبا رٹری کا افتتاح

کراچی (ہیلتھ ر پو رٹر) ملک کی پہلی کلینکل ٹرانسپلا نٹ امیو نا لو جی لیبا رٹری کی افتتاحی تقریب سندھ انسٹیٹو ٹ آف یو رولو جی اینڈ ٹرانسپلا نٹیشن(siut)میں منعقد ہو ئی ۔ اس لیبا رٹری کے قیا م کا مقصد ٹرانسپلا نٹ سائنسر کے میدان میںترقی لا نا ہے ۔اس مو قع پر امر یکہ سے آئے ہوئے معروف بین الا قوامی شخصیت پر وفیسر مدحت جو کہ بیلر ٹرانسپلا نٹ امیو نو لا جی سینٹرکے ڈائر یکٹر اور اے اینڈ ایم کا لج آف میڈیسن امریکہ میں پر وفیسر ہیں نے ملک کی پہلی کلینکل ٹرانسپلا نٹ امیو نا لوجی لیبا رٹری کا افتتاح کیا ۔ اس لیبا رٹری میں ٹرانسپلا نٹ کے سلسلے میں ٹشو ٹا ئپنگ ، اینٹی با ڈیز کا سراغ لگا نا ، اور انتہا ئی حساس طرز کے ٹرانسپلا نٹیشن ، خصوصاًوہ مریض جن کا کسی وجہ سے ٹرانسپلا نٹ نہ ہو رہا ہو، مدد لینا ہے ۔ لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے قبل ممتا ز ڈاکٹر سید قاسم مہدی کی یا د میں میمو ریل لیکچر کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پر وفیسر عسکر نے کیر یئر میں ترقی بذریعہ تدریس اور تربیت یعنی ایک تیر سے دوشکار ، کے موضوع پر ایک دلچسپ لیکچر دیا جسے شر کاء نے بے حد سراہا ، لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست میں بھی انتہائی جوش و خروش دیکھنے کو ملا ۔ڈاکٹر قاسم مہدہ نہ صرف ملکی بین الا قوامی سطح پر ما لیکیو لر با یو لو جسٹ کے طور پر ایک پہچان رکھتے تھے ، وہ 2018 میں لا ہور میں انتقال کر گئے تھے ۔ ڈاکٹر ادب رضوی ڈائر یکٹر siut نے بھی خطاب کیا ، انہو ں نے ڈاکٹر قاسم مہدی کی شخصیت کے اہم پہلو ئو ں اور siut میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اس مو قع پر ڈاکٹر شگفتہ خا لق جوطویل عرصے سے ڈاکٹر قاسم مہدی کے ساتھ تحقیق کے شعبے میں منسلک رہیں نے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔

ای پیپر دی نیشن