ملتان میٹرو بھی شریفوں کی تجوریاں بھرنے کیلئے بنائی گئی : عمران خان

اسلام آباد (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹرو بھی کمیشن کے پیسے سے شریفوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے بنائی گئی۔ ٹوئٹر پر پیغام میں عمران نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبے کے حوالے سے جس حقیقت کا میں نے مشاہدہ کیا اور ملتان کے باسیوں نے اس کی تصدیق بھی کی کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو سہولت پہنچانا نہیں تھا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ 29 اپریل کو لاہور میں جلسہ کرکے پاور شو ہو گا۔ عمران کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ہوا۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اعظم سواتی اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرر کے معاملے پر غور کیا گیا اور پیپلز پارٹی کو سپورٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کیلئے کور گروپ نے اعظم سواتی کے نام کی توثیق کر دی۔ تحریک انصاف نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے آزاد سینٹرز سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ 22مارچ کے بعد کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کو اکثریت مل گئی تو فیصلہ قبول کر لیں گے۔ ہمیں اکثریت ملی تو پیپلز پارٹی کو فیصلہ قبول کرنا چاہئے۔ عمران نے پارٹی رہنماﺅں کو لاہور جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے سلسلے میں جلسہ ہو گا۔ عمران نے کہا کہ 29 اپریل کو 2011ءکے جلسے کی یاد تازہ کریں گے۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...