لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکسٹائل ملز سے دو فیصد اضافی ٹیکس وصولی روک دی۔ عدالت نے اس سلسلہ میں ایف بی آر سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے روبرو ایڈووکیٹ محسن میر پیش ہوئے اور انہوں نے این آر ملز کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹیکسٹائل ملوں پر غیررجسٹرڈ اشیاءفروخت کرنے کی صورت میں دوفیصد اضافی ٹیکس وصول کیاجا رہا ہے حالانکہ سیلز ٹیکس لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، ایف بی آر کا نہیں اس حوالے سے ایف بی آر حکام قانون سے تجاوزکررہے ہیں لہٰذا عدالت دو فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے دو فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 5 اپریل کے لیے ایف بی آر اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ان سے جوا ب طلب کر لیا۔
ہائیکورٹ/ ٹیکس